صدارتی انتخاب18جولائی کومنعقد کرنےکا الیکشن کمیشن نےاعلان کردیا

0
22

نئی دہلی :صدارتی انتخاب18جولائی کومنعقد کرنے کا الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو منعقد ہوں گے۔صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون مقرر کی گئی ہے۔

 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدِت صدارت 24 جولائی کو مکمل ہوجائے گی اور اگلے صدر کا انتخاب اس سے ایک دن قبل ہونا ضروری ہے، نئے صدر 25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں 4 ہزار 809 رائے دہندگان ووٹ دیں گے۔بھارت میں صدر کا انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹ شمار کیے جاتے ہیں۔الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ(راجیہ سبھا اور لوک سبھا)کے 776 ارکان اور ریاستی اسمبلیوں کے 4 ہزار 809 ارکان شامل ہیں۔اب تک کسی سیاسی جماعت نے اس اعلی ترین آئینی منصب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ادھر دوسری طرف کیرالہ کے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ گورنر عارف محمد خان کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔

 

سترسالہ عارف محمد خان کو ستمبر 2019 میں گورنر بنایا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں وہ کثرت سے دہلی کے کئی دورے کر چکے ہیں۔ جس سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے یارخاص ہیں اور امکان بھی ان کا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ میں شامل ہوں گے

یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جب میڈیا نے ان سے ان کے ممکنہ بڑے عہدے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایسی کسی بھی چیز سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔نیز ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پڑوسی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر رہنما ایچ راجہ خان ان کی جگہ لے سکتےہیں۔

صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 25 جولائی2022 کو ختم ہو رہی ہے، جب کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 11 اگست2022 کو اپنی مدت پوری کریں گے۔یاد رہے کہ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 25 جولائی 2017 کو حلف اٹھایا تھا، ان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 17 جولائی کو ہوئی تھی۔رتی

Leave a reply