دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا

0
54

کابل :دھنداور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق حکومتی ترجمان بلال کریمی کا ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ “آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔”

بلال کریمی نے کہا کہ “اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔”خیال رہے کہ 2006 میں قائم شدہ انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے پاس ہر قسم کے انتخابات کا انتظام اور نگرانی کے اختیارات تھے۔

اس حوالے سے سابق انتخابی پینل کے سابق سربراہ اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ کہ کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے، طالبان نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

اورنگزیب کا کہنا تھا کہ “اگر یہ ڈھانچہ نہیں رہا تو مجھے سو فی صد یقین ہے افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے، کیونکہ کوئی انتخابات ہی نہیں ہوں گے۔”

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے اور حکومت سے قبل انتخابی کمیشن کے متعدد عہدے دار قاتلانہ حملوں میں ہلاک کئے گئے تھے۔

قبل ازیں، طالبان نے خواتین کے امور کی وزارت پہلے ہی بند کر دی تھی اور اس کی جگہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی نئی وزارت قائم کی گئی تھی۔

Leave a reply