fbpx

ایران کی بلوچستان میں مداخلت کس حد تک بڑھ گئی :خبرنےسب کوحیران کردیا

کوئٹہ :ایران کی بلوچستان میں مداخلت کس حد تک بڑھ گئی:خبرنے سب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ایران کی مداخلت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 6 اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق کے مطابق اسکول غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے تھے، جنہیں سیل کردیا گیا ہے۔ اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔ اسکولز کرانی روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں قائم تھے۔

محمد ذوہیب الحق کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں۔ اسکولوں سے ناقابل قبول لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ بند کئے گئے اسکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے۔

کوئٹہ میں اجازت کے بغیر چلنے والے اسکولوں کی تعداد 10 ہے جن میں سے 6 کو سیل کیا گیا، جب کہ دیگر 4 سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ اسکولز غیر ملکی فنڈنگ سے چلائے جا رہے تھے۔