وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

0
59

لاہور:وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

آج جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہور مین 90 شاہراہ قائد اعظم پہنچے تو اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کا خیر مقدم کیا

سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی

عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی

عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بڑے عزم مصمم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی معاشی ، امن وامان اور دیگرمحاذوں پر ناکامی کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

Leave a reply