امریکا میں لگی آگ نے یورپ کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

0
23

واشنگٹن : امریکا میں لگی آگ نے یورپ کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفیورنیا میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے شمالی یورپ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن، کیلیفورنیا و دیگر مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے، خوفناک آتشزدگی نے اب تک 10 لاکھ ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب کوچ کرنا پڑا ہے اور تیس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب سے امریکا میں لگنے والی خوفناک آگ نے شمالی یورپی یورپ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، اگست سے لگی ہوئی آگ سے اٹھنے والا دھواں شمالی یورپ کے کئی علاقوں کی فضا کو آلودہ کررہے ہیں۔

ماہرين نے سيٹيلائيٹ کی مدد سے جنگلات کی آگ کے اثرات کو پوری دنيا ميں مانيٹر کيا ہے اور اسے سينکڑوں گنا زيادہ شديد قرار ديا ہے۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں ميں مزيد دھواں يورپ کو لپيٹ ميں لے گا۔

Leave a reply