فاصلے مٹ گئے: اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی

0
31

تل ابیب :فاصلے مٹ گئے: اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی،اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے تعلقات کے بعد بحالی کے معاہدے کے بعد بحرین اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی ہے۔

فلائٹ ریڈار نامی ویب سائٹ کے ڈیٹا کے مطابق اسرائیر ایئرلائنز ایئربس اے320 بدھ کو تیل ابیب سے تین گھنٹے کی فلائٹ کے بعد بین بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

ابھی تک اسرائیلی حکومت نے فلائٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلما بن حمد الخلیفہ کو منگل کو کال کی تھی۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ہم بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے درمیان مزید کیا چیزیں شامل کر سکتے ہیں اور اس امن کو معاشی امن، ٹیکنالوجیکل امن، سیاحتی امن میں بدل سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو بحرین پہنچنے والی فلائٹ میں اسرائیلی حکام بھی موجود ہیں۔ ابھی تک بحرین نے اس فلائٹ کے حوالے سے کسی قسم کا اعلان نہیں کیا اونہ ہی سعودی عرب یا امریکی سفارتخانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

جب اسرائیل سے متحدہ عرب امارات پہلی فلائٹ پہنچی تھی تو باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔

اس کی ممکنہ وجہ بحرین میں اس معاملے پر موجود تناؤ کا ماحول ہو سکتا ہے جہاں سوال سوسائٹہ گروپوں نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہونا چاہیے تھا۔

بھرین اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبر کو اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے جہاں مذکورہ تقریب کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کی تھی۔بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا تھا کہ عرب ممالک کو اسرائیل کے بائیکاٹ کے عمل کو ختم کردینا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی رضامندی سے کیا ہے کیونکہ بحرین کو اکثر فیصلوں میں سعودی عرب کا آشیرباد حاصل ہوتا ہے۔

Leave a reply