پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے: آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین

0
28

سڈنی:پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے پاکستان سے جاتے ہوئے الوداعی پیغام شیئر کیا ہے۔مائیک ہیزمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں پاکستان میں کرکٹ سمیت یہاں اپنے قیام سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

مائیک ہیزمین نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران پاکستان میں بہت مزہ آیا، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

 

 

آسٹریلوی کمنٹیٹر نے اپنے چاہنے والوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار پاکستان آنے کا منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہاتھا کہ میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی ہے، یہاں لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا بہت افسوس ناک ہے۔ایک انٹرویو میں آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کے قدرتی ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوں،

پاکستان کے کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔مائیک ہیزمین نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کا بیٹنگ اور بولنگ اسٹائل مختلف ہے جو دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا

واضح رہے کہ مائیک ہیزمین نے قومی ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے تھے۔

نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل خیبر پختونخوا نے جیتا تھا میچ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

Leave a reply