کنٹریکٹ پربھرتی فزیوتھراپسٹس کومستقل کرنےکی بجائےنوکریوں سےفارغ کرنےکاکھیل جاری

0
26
صوبائی وزیر صحت کا 4 ہسپتالوں کا دورہ ،ناقص کارکردگی پر ایم ایس ٹی ایچ کیومعطل

لاہور:کنٹریکٹ پربھرتی فزیوتھراپسٹس کومستقل کرنےکی بجائےنوکریوں سےفارغ کرنےکاکھیل جاری:کوئی پرسان حال نہیں‌،اطلاعات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹرز ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں 18 ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے والے 80سے 100کے قریب فزیوتھراپسٹ کونوکریوں سے فارغ کرنے کےلئے تمام چیف ایگزیکٹو ہیلتھ افسروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”345878″ /]

دوسری طرف محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے اس شاطرانہ کھیل کے خلاف فزیو تھراپسٹ نے احتجاج کا اعلان کر تےہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے فیصلہ واپس لیکر ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام فزیو تھراپسٹ کو ریگولر کرنےکےلئے کیس پبلک سروس کمیشن کو بھجوایا جائے ۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”345879″ /]

یاد رہےکہ ان فزیوتھراپسٹ کو سابق دورحکومت میں ٹیسٹ انڑویو کے بعدکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اور انکے کنٹریکٹ 31اکتوبر 2019ءکو ختم ہو گئے تھے جنہوں نے بعد ازاں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس کی مدت 20اپریل کو ختم ہونے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز سے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 

 

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو نظر اندازکیا ہے عدالت عالیہ نے محکمہ صحت کو حکم دیا تھا کہ تمام فزیو تھراپسٹ کو 18 ماہ کی تمام بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کرکےان کا کیس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کے تحت پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریگولرائزیشن کے لئے بھیجوایاجائے ۔

Leave a reply