خنجراب کی جغرافیائی اہمیت تحریر:خالد عمران خان

0
26

پاکستان بے پناہ جغرافیائی اہمیت کا حامل ملک ہے دنیا کی تین بڑی سپرپاورز انحصار کرتی ہیں خوبصورت علاقوں اور مقامات کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں اہم مقام رکھتا ھے آج کی تحریر پاکستان کے اہم علاقے ” خنجراب” سے متعلق ھے۔۔۔

خنجراب کیا ھے؟
خنجراب پاکستان کے شمال میں واقع سرسبز میدان،ہرے بھرے کھیت،باغات،میٹھے پانی کے چشموں، بے پناہ قدرتی خوبصورتی،وسائل اور معدنیات سے مالامال ایک مقام شمار مواقع موجود ہیں۔ یہاں بلند وبالا برف پوش ،وسیع و عریض پہاڑی سلسلوں کے علاوہ بے شمارسرسبز میدان، گلیشیئرز، آب شاریں، چشموں کی جھیلیں اور ہری بھری وادیاں دعوتِ نظارہ دینے کو موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح اور کوہ پیماء قدرت کے اس عظیم الشان شاہکار کو دیکھنے کے لئے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

درہ خنجراب کی جغرافیائی اہمیت

درّہ خنجراب، سلسلہ کوہ قراقرم میں ایک بلند پہاڑی درّہ ہے، جس کی بلندی 4693 میٹر یا 15397 فٹ ہے۔ پاکستان اور چین کو آپس میں ملانے والے اس درّے کو (world’s roof) یعنی دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔درہ خنجراب ایک اہم فوجی مصلحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان کے بہترین دوست چین کو ملانے والا خنجراب پاس بھی واقع ہے اس کے علاوہ 952 کلومیٹر تک پھیلی طویل پاک چائنہ بارڈر کی لمبائی ہے چین کے ساتھ ہونے والی تمام تجارت خنجراب پاس کے زریعے ہی ہوتی ھے۔

خنجراب اور شاہراہ قراقرم

قراقرم (قومی شاہراہ ) پاکستان کو چین سے ملانے کا زمینی ذریعہ ہے۔ اسے قراقرم ہائی وے اور شاہراہ ریشم بھی کہتے ہیں۔ یہ دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلوں قراقرم اور ہمالیہ کو عبور کرتی ہے۔ درہ خنجراب کے مقام پر سطح سمندر سے اس کی بلندی 4693 میٹر ہے۔ یہ چین کے صوبہ سنکیانگ کو پاکستان کے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔ یہ دنیا کی بلند ترین بین الاقوامی شاہراہ ہے۔

خنجراب پاکستان کے لئے انتہائی اہم ھے مستقبل قریب میں یہ علاقہ علاقہ تجارت کے لئے اہم "گیٹ وے” تصور کیا جائے گا اس علاقے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر اہم اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ بھرپور فائدہ حاصل کیا جاسکے دنیا بھر کے ممالک ایسے جغرافیائی محل وقوع رکھنے والے اپنے علاقوں پر اربوں ڈالر خرچ کرکے ان کو دنیا بھر میں اسٹیبلش کروا کر بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اگر کوئی بھی حکومت بہتری کے اقدامات کرتی ھے تو اس کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم آج بھی دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔سیاسی قیادت کو ملکی بقاء اور ترقی کے لئے مل بیٹھ کر سوچ بچار کرکے اقدامات کرنے چاہئیں اور سب سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے یہی ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہے اور یہی ہمارے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا پاکستان کے لئے سب کو ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔
Written By : Khalid Imran Khan
Twitter ID :‎@KhalidImranK

Leave a reply