برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی باپ کے دوست کے بیٹے نے کی یا پھرکسی اورنے:معاملہ الجھ گیا

0
48

لاہور: برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی باپ کے دوست کے بیٹے نے کی یا پھرکسی اورنے:معاملہ الجھ گیا اطلاعات کے مطابق لاہور کی وحدت کالونی میں برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

اس واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی امان والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی، سوتیلی ماں سے تلخ کلامی کے بعد والد کے قریبی دوست کے گھر گئی، لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ والد کے دوست کے بیٹے فیضان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم فیضان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ امان کو نشہ کرنے سے منع کرنا تھا اس نے سبق سکھانے کے لیے زیادتی کا الزام لگایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی اور ایف آئی آر کے لیے دیا گیا شناختی کارڈ، موبائل نمبر بھی درست نہیں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا تھا۔

Leave a reply