خوشخبری آگئی : پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟

کراچی:خوشخبری آگئی:پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔

 

واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں با قاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔

یاد رہے کہ اکاؤنٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔

مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے وی ایس ایس اسکیم کے لیے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.