حکومت نے ٹڈّی دل سے کھاد بنانے کا اعلان کردیا

0
24

اسلام آباد :وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بایو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائے گا، ٹڈی پر مبنی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور 7فیصد فاسفورس ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بایو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائے گا، ٹڈی پر مبنی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور 7فیصد فاسفورس ہوگا، کمپوسٹ پروسیسنگ میں پیشہ ور افراد، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی بھی حصہ لیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ معیاری کھاد کو ٹڈی اور بائیو ویسٹ سے بنایا جائے گا۔ اعلیٰ قیمت ، نامیاتی زرعی کھاد کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا، پائلٹ ٹیسٹنگ ٹڈی دل کی تولیدی مہینوں کے دوران چولستان اور تھر میں کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 50 مراکز کو کمیونٹی کی سہولت کے لئے نامزد کیے جائیں گے، منصوبے کے پہلے سال کے دوران 1 بلین مالیت کی کھاد تیار کی جائے گی، ایک لاکھ ٹن ٹڈیوں میں سے 000 ،70 ٹن کھاد تیار کی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت ایک کنبہ ہر ماہ اوسطاً 6000 روپے کما سکتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیونٹی کو ادائیگی مناسب طریقے سے کی جائے گی، منصوبہ منظوری کے مرحلے میں ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ لینڈ ریسورس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایل آر آر آئی) اور پی اے آر سی کے ایکوٹوکسولوجی پروگرام کی لیبز معیاری کھاد کی تیاری کے لئے سائنسی بیک اپ فراہم کریں گی، فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں 10-15 فیصد تک بہتری، سفارش کردہ کیمیائی کھادوں کے استعمال میں 25 فیصد تک کمی، مٹی کی زرخیزی جیسے فوائد شامل ہوں گے۔

Leave a reply