حکومت کوغریبوں کا احساس ہونا شروع ہوگیا

0
18

اسلام آباد:حکومت کوغریبوں کا احساس ہونا شروع ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام کے لیے ریلیف کے کاموں میں تیزی آنی شروع ہوگئی ہے اورایک تازہ فیصلے نے عوام کوخوش کردیا ہے ،

ذرائع کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 38 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے ،

حکومت کی طرف سے گیس سستی کرنے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ،

جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا نےایل پی جی سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا

Leave a reply