حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

0
28

اسلام آباد:اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتےہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا پولیو کے خاتمے کیلئے میڈیا سول سوسائٹی علماء اور والدین کو کلیدی رول ادا کرنا ہو گا پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہو گا

اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ سروسز عامر اشرف، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد صفدر، کورآڈینیٹر پاکستان پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو پولیو پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ہماری جدوجہد پولیو کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ کوآرڈینیٹر نے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی بھرپور حمایت، شراکت داروں کے تعاون، صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سال 2022ء میں دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2020ء میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

وزیر صحت نے پولیو کے فرنٹ لائن ورکرز کے کردار کی تعریف کی۔ یہ ہمارے ہیرو ہیں وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ مہمات میں 100 فیصد کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave a reply