مشکلات درپیش ہیں، حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

0
20

اسلام آباد:حکومت اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آ کر دیکھیں ، لوگوں کی تذلیل کیلئے جھوٹے کیسز بنائےگئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز بے شک چلتے رہے، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں اور چیئرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بنے تین ہفتے ہو گئے ہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،ملک کی معاشی صورتحال نے سیاست کو ثانوی حیثیت دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ٹیبل پر تمام اداروں کو بیٹھنا ہوگا ، چار سالوں میں ملکی معشیت کی تباہی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اس تباہ شدہ معشیت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ہے ، اسمبلیاں توڑنا کسی چیز کا حل نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو، عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور آج ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ہیں۔

Leave a reply