حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے:صارفین

0
36

لاہور/پشاور/کراچی/کوئٹہ/اسلام آباد:حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے:اطلاعات کے مطابق بھارتی ایماپرٹویٹرکی طرف سے معروف چینل جسے دنیا”باغی ٹی وی” کے نام سے یاد کرتےہیں کے ٹویٹراکاونٹ کوبلاک کرنے پرپاکستان اوردنیا بھرسے شدید ردعمل آرہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نہ صرف عام صارف بلکہ پاکستان کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اورحکومتی شخصیات نے بھی ٹویٹرکے بھارتی نوازاقدام کی شدید مذمت کی ہے اوراس اقدام سے بازرہنے کے لیے خبردارکیا ہے

دوسری طرف ان پاکستانی اہم شخصیات سمیت دنیا بھرسے صارفین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹویٹرجیسے عالمی پلیٹ فارم کی بھارتی نوازی کا نوٹس لے اورمعاملہ عالمی سطح پراٹھائے

باغی ٹی وی کے لاکھوں چاہنے والوں کی طرف سے وزیراعظم ، وزیرخارجہ سمیت اہم ذمہ داران سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت باغی ٹی وی کے اکاونٹ کوبھارتی ایما پرٹویٹر کی طرف سے بلاک کرنے کا معاملہ بھی ٹویٹرانتظامیہ پراٹھائے

دوسری طرف یہ بھی ٹویٹرکی طرف سے کشمیریوں ، سکھوں ،دلتوں اوردیگربھارتی مظلوم طبقات کی آوازاٹھانے والے ٹویٹراکاونٹ بند ہونے کی کئی سالوں سے کوششوں کو بھی سامنے لایا جارہا ہے اورثبوت کے طورپرپیش کیا جارہا ہے

Leave a reply