پیر8نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:کل وزیراعظم کا قوم سے خطاب :فیصلے ہوگئے

0
21
کہیں کچھ گڑبڑ ضرور ہے، تحریر: نوید شیخ

اسلام آباد:حکومت کا پیر8نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کو منظور کروایا جائےگا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظورکروایا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں سے مشاورتی اجلاس میں کالعدم تنظیم کے معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا، اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل ملک کی سیاسی صورتحال، مہنگائی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال پر بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ مہنگائی کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہونے والے معاہدے سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی، فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں ہے، مشکلات آتی ہیں، مل کر سامنا کریں گے۔

Leave a reply