fbpx

ختم نبوت کے داعی کریم ابن کریم عظیم عالم دین سید عطااللہ شاہ بخاری کے فرزند ارجمند کی تدفین کردی گئی

لاہور:ختم نبوت کے داعی کریم ابن کریم عظیم عالم دین سید عطااللہ شاہ بخاری کے فرزند ارجمند کی تدفین کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری کی آج قاسم باغ ملتان میں نمازجنازہ اداکردی گئی ، نمازجنازہ میں ہزاروں علما، شیوخ اورختم نبوت کے جانثاروں نے شرکت کی

مجلس احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیر جی نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا۔

مجلس احرار کے ذرائع کے مطابق حضرت پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے ، انکا دنیا سے چلا جانا سانحہ عظیم ہے ۔ ا نکی نماز جنازہ آ ج صبح گیارہ بجے کے بعد قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان سٹیڈیم میں ادا کردی گئی تھی

وزیراعظم عمران خان ، صدرمملک عارف علوی اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمو دقریشی نے سید عطاالمہیمن بخاری کی وفات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک دیندار اورنیک انسان تھے ،انکی وفات سے خطہ ایک نامور ایک عالم دین سے محروم ہوگیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.