اوکاڑہ سے اغوا ہونے والے بچے کی سر کٹی لاش برآمد

0
36

اوکاڑہ: اوکاڑہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پانچ سالہ بچے کی گردن کٹی لاش برآمد ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق سفاکیت کا یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے چھری سے گردن کاٹ کر بچے کو مار ڈالا۔

عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

کچھ روز قبل پانچ سالہ بچے کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا کیس درج ہوا تھا جس کی اب گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

2022 تلخ اور خوشگواریادوں کےساتھ غروب ہو گیا

ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا تھا کہ بچے سے بدفعلی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ ہوگی۔

کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

ادھر دوسری طرف کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شیخ زید کالونی میں 3 سالہ بچی گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق 3 سالہ غلام فاطمہ چانڈیو کو فوری طور پر چانڈکا ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

متوفیہ کے والد سجاد چانڈیو نے کہا کہ محلے میں 6 فٹ گہرے، گندے اور کھلے نالے نے میری بچی کی جان لے لی، انہوں نے کہا کہ واقعہ میونسپل و ضلع انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث پیش آیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply