سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

0
30

ریاض:سعودی عرب میں فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کےخلاف تاریخی فتح پربدھکوعام تعطیل ہوگی۔اطلاعات کےمطابق سعودی عرب نے آج فٹبال ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فیورٹ ارجنٹائن کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ غیر متوقع فتح دوحہ میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 کا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔

سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈکپ کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام برادر اسلامی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ قطر کے امیر نے بھی فتح پر اسٹیڈیم میں سعودی پرچم لہرادیا

 

 

سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی فتح پر جشن کا سماں ہے اور اس پر یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب حکومت نے کل یعنی بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کل تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محمد بن سلمان نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں ہونے والے میچ کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا۔سعودی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر احباب سے بغل گیر اور سجدہ ریز ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھر پور انداز میں وائرل ہوئیں۔

 

 

قطر میں ہونے والےدنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ سعودی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر مملکت سمیت دنیابھر میں سعودی شہری جشن منارہے ہیں۔

 

ادھر سعودی عرب کے میچ جتنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست پر قطری امیر کی سعودی جھنڈے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قطری امیر شیخ تمیم بن حماد کو سعودی فین کی طرف سے ورلڈکپ میچ میں سعودیہ کا جھنڈا دیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اسے لہرا کر گلے میں پہن لیا۔

 

 

 

ٹورنامنٹ میں  سعودیہ عرب کی ٹیم نے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی فٹبال کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

گروپ ‘سی’ میں کھیلنے والی سعودی ٹیم کے آئندہ مقابلے پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیموں کے ساتھ ہونگے۔

Leave a reply