ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

0
20

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023ء کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور سری لنکا کے مابین کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی فائنلسٹ ٹیمیں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ بھی ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ہمراہ گروپ ون میں شامل ہوگی جبکہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ گروپ ٹو میں شامل ہیں۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی جبکہ دونوں گروپ کی پہلی دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

تمام ناک آؤٹ مقابلے سیمی فائنلز اور فائنل کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا پہلے ہی اعلان کررکھا ہے۔ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 13 میچ آفیشلز میں تمام خواتین شامل ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے، جن میں میچ ریفری، جی ایس لکشمی (بھارت)، شینڈرے فرٹز (جنوبی افریقہ)اور مشیل پریرا کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت کرکشمیری نوجوانوں کونیا جزبہ دے دیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہےجن میں آن فیلڈ اور ٹی وی امپائرز میں بھارت سے ورندا راٹھی اور این جانانی ، انگلینڈ سے سو ریڈفرن ، آسٹریلیا سے ایلوس شیریڈن اور کلیئر پولوساک ، ویسٹ انڈیز سے جیکولین ولیمز ،نیوزی لینڈ سے کم کاٹن ، جنوبی افریقا سے لارین ایجن بیگ ، انگلینڈ سےاینا ہیرس ، سری لنکا سے نیمالی پریرا شامل ہیں۔

Leave a reply

Slot Malaysia Sbobet88 Demo Slot Daftar Server Luar Daftar Server Thailand Sbobet88 Daftar Server thailand Daftar Server jepang Daftar Server myanmar Daftar Server Thailand Akun Pro Myanmar Akun Pro Jepang Akun Pro Rusia Situs Luar Negeri Slot Server Pagcor Slot Bonanza Slot Server Macau PGSlot Slot Server Kamboja Slot Server Myanmar PG Slot Slot Demo Pragmatic Slot Server Thailand Link Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand PGSlot Slot Zeus Akun Pro Jepang Slot Server Kamboja Akun Pro Peru Slot Server Kamboja Slot Server Korea Slot Server Luar Slot Server Kamboja