آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان

اسلام آباد:آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہر بات نہیں مان سکتے، انکم ٹیکس پر بات کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ گیپ کی وجہ سے مستحکم گروتھ نہیں ہوتی، مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے، ترکی، تھائی لینڈ نے مستحکم گروتھ کی۔

انہوں نے کہا کہ صارف دکاندار سے خریداری وقت پکی رسید طلب کرے، پکی رسید مانگنے والوں کوقرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیں گے، جودکاندارپکی رسید نہ دے اس سے خریداری نہ کریں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کو بڑھاتے جائیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ دکانداروں کوہراساں نہیں کریں گے، چوری پکڑی گئی توقانون کے مطابق کارروائی کریں گے، اس سال 6 ہزارارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کریں گے

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہر بات نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف سے انکم ٹیکس پر بات چیت کریں گے، پٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 95 ڈالر تک پہنچ چکی۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان بھی کابینہ کو یہ پیغام دے چکے ہیں کہ اب ہمیں آئی ایم ایف سے جان چھڑا لینی چاہیے اور آہستہ آہستہ ملکی معیشت کو سنھبالا دینے کیے لیے ہنگامی اقدامات کرنے پڑیں گے

Comments are closed.