لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

0
34

لاہور: لاہور میں موبائل فون کی دکان توڑ کر 80 لاکھ روپے کے فون چرالیے گئے، کورئیر ملازم کو لوٹ لیا گیا، 80 لاکھ روپے کی 29 بھینیس لے جانے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

پولیس کے مطابق لاہور شہر میں چوریاں اور ڈکیتیاں عروج پر پہنچ گئیں، باغبان پورہ میں چوروں نے 80 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چرالیے۔ اطلاعات ہیں کہ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر واردات کی۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسی طرح بندر روڈ کے قریب ڈاکووں نے کورئیر کمپنی کے ملازم کولوٹ لیا، موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی جس کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر کورئیر ملازم کو یرغمال بنایا اور دوسرا ڈاکو بیگ اور جیبوں کی تلاش لیتا رہا۔ ڈاکو واردات کرتے ہوئے 80 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جب کہ پولیس تاحال تھانے کی حدود کا تعین تک نہ کرسکی۔

ایلون مسک اپنی دولت سے کیا خرید سکتے ہیں؟

دریں اثنا مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 80 لاکھ روپے مالیت کی 29 بھینسیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد علی، کاشف، غلام مصطفی اور قاسم شامل ہیں، ملزمان نے پنجاب یونیورسٹی کی زرعی اراضی میں قائم ڈیرہ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

Leave a reply