بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

0
25

اسلام آباد: بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپین شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نےبتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

Leave a reply