عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

0
21

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سےکل رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔

عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے بتایا کہ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پربات ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے متنازع اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply