غزہ پر اسرائیلی حملے سے امارات اسرائیلی معاہدہ متاثر نہیں ہوگا، چیئرمین آف ڈیفنس متحدہ عرب امارات
دبئی :،غزہ پر اسرائیلی حملے سے امارات اسرائیلی معاہدہ متاثر نہیں ہوگا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین آف ڈیفنس چیئرمین آف ڈیفنس علی النعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اگر غزہ پر جنگی حملے کرتا ہے تو اس سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین آف ڈیفنس نے ایک اسرائیلی اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان طے پانے والا معاہدے کو اس ماہ کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی، ولی عہد پرنس محمد بن زید اس ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
علی النعیمی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے فلسطینی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک ماضی سے باہر نہیں آ سکے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے موقف پر فلسطینی ابھی تک ماضی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 2008 سے 2014 تک غزہ پر تین بار سخت جنگی حملے کئے جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے اور غزہ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔