پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کےپانچویں مرحلےکاآج گوجرانوالہ سےآغاز

0
42
Breaking

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کےپانچویں مرحلےکا آج آغاز ہوگا۔گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر جیل بھرو کیمپ لگا دیا گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنان کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر پہنچیں گے، ہر ضلع سے پارٹی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔جیل بھرو کیمپ سے پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پی ٹی آئی رہنما پیدل مارچ کرتے سینٹرل جیل جائیں گے، کارکن سنٹرل جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں گے۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کار کنوں کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

جیل بھرو تحریک کے منتظم اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں بھی ہزاروں افراد گرفتاری دینے نکلے تھے مگر کسی نے انہیں گرفتار ہی نہیں کیا۔

ادھر یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جیل بھرو تحریک میں پولیس کس قانون کے تحت کارکنان اور سپورٹرز کو گرفتار کرے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور سپورٹرز کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہی مممکن بنائی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کسی کے کہنے پر اسے گرفتار نہیں کرسکتے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کرنے کی صورت میں دفعہ 290اور 291 کے تحت مقدمات درج ہوں گے جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں وجہ لکھنا لازم

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا

Leave a reply