لاہور میں 70 سالہ خاتون کے قاتل گھرکے بھیدی ہی نکلے ،ملازمت کرنے والے میاں بیوی کا اعتراف جرم

0
16

لاہور: 70 سالہ خاتون کے قاتل گھرکے بھیدی ہی نکلے ،ملازمت کرنے والے میاں بیوی کا اعتراف جرم لاہور میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، خاتون کو ان کے ملازمین نے ہی قتل کیا۔

لاہور پولیس نے 70سالہ خاتون کےقتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار کر لیے، ملزمان میں مقتولہ کےگھر میں ملازمت کرنے والے میاں بیوی اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہے۔ملزم میاں بیوی نے 12 روز قبل ہی شاہدہ کے گھرمیں ملازمت اختیار کی تھی۔

پولیس کےمطابق ڈیفنس بی کےعلاقے میں 70سالہ شاہدہ سلہری کو 2 دن پہلےقتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے گھر سے ملازمین حسن اور اس کی بیوی اقرا غائب تھے۔

پولیس نے سراغ لگا کر ملزموں کو پکڑا تو انہوں نےقتل کا اعتراف کر لیا، ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے رشتے دار عاشق کے ساتھ مل کر شاہدہ کو سر پر ڈنڈے کے وار کرکے اور گلےمیں پھندا ڈال کر قتل کیا اور گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس اورطلائی زیورات لوٹ کرفرارہو گئے۔

Leave a reply