تخت پنجاب پر قبضےکی جنگ:ن لیگ کی قیادت نےگورنرہاوس میں ڈیرےلگا لئیے

0
25

لاہور:تخت پنجاب پر قبضے کی جنگ جاری ہے اور اس حوالےسے ن لیگ نے بھی سارے پتے کھیلنےکا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ بارے مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں، سینئر لیگی قیادت نے گورنر ہاؤس میں سر جوڑ لیے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گورنر ہاؤس لاہور آمد، پارٹی کے اہم رہنماؤں نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی، سینئر رہنما ملک احمد خان اور رانا مشہود بھی ملاقات میں شریک تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں لیگی رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کے تیاری کے بارے مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آئنیی اور قانونی پہلوؤں پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور قیادت کی طرف سے کل عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کو جمع ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے، اس موقع پر سابق صدر لاہور میں وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے، پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب میں سیاسی بقاء کی جنگ جیتنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کیلئے بیک ڈور رابطوں سلسلہ تیز کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کیلئے مختلف پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply