دی لیجنڈ آف مولا جٹ کم عمر بچوں اور کمزور دل افراد کے لئے نہیں بلال لاشاری

0
16

دی لیجنڈ آف مولو جٹ کے ہدایتکاربلال لاشاری نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے تو وہ بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں

باغی ٹی وی : دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشاری نے مذکورہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے بعض ایکشن اور فائٹ کے مناظر سے خبردار کرتے ہوئے لوگوں کو یہ کہہ کر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ان کی فلم دراصل کم عمر بچوں اور کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے لہذا فلم دیکھتے وقت بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں

انہوں نے بچوں کو ساتھ نہ لے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم ایکشن تھرلر فلم ہے اس لیے بعض مناظر میں خوفناک گرافکس بھی دیکھنے کو ملے گی لہذا میں والدین کو سختی سے کہنا چاہوں گا کہ اپنے بچوں کو سینما لے کر نہ جائیں جب کہ فلم میں دکھایا جانے والا تشدد کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے

بلال لاشاری نے مزید کہا دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کچھ سخت ایکشن مناظر ہیں جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم میں نہیں دکھائے گئے تاہم فلم ثقافتی اور لسانی تقسیم سے بالکل ہٹ کر ہے سندھی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد اس فلم کا بالکل اسی طرح لطف لیں گے جس طرح پنجابی لوگ

بلال لاشاری نے فلم کے مرکزی کرداروں مولا اور نوری کے بارے میں کہا کہ مذکورہ فلم دیکھ کر پرانی فلم مولا جٹ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی اور نئی نسل کے لیے مولا اور نوری کے کردار لافانی ہوجائیں گے

بلال لاشاری دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ عمارہ حکمت اس فلم کی پروڈیوسر ہیں فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

واضح رہے کہ 1979 میں ریلیز ہوئی پاکستانی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعوی دائر کیا گیا تھا تاہم اب اوریجنل مولو جٹ فلم کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لے کر ان کیسز سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا تھا کہ عمارہ اور بلال انے کے بچوں کی طرح ہیں غلطیاں بچوں سے پو جاتی ہیں اور وہ ان کو سپورٹ کریں گے اور یہ لوگ جب چاہیں اپنی فلم کو ریلیز کر سکتے ہیں

قانونی کیسز واپس لیے جانے کے بعد فلم کے ہدایت کار کی جانب سے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا دی لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

Leave a reply