لاہوریوں کی جان خطرے میں پڑگئی

0
21

لاہور:لاہوریوں کی جان خطرے میں پڑگئی،اطلاعات کے مطابق لاہور میں انتہائی خطرناک بھارتی وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہر میں اس موذی مرض کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں ڈیلٹا وائرس کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے دو روز قبل مشتبہ نمونے لیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ نمونے میو، سروسز اور جناح ہسپتال کے مریضوں سے لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی تشخیص محکمہ صحت کی لیبارٹریز میں کی گئی ہے۔ ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بھارتی وائرس کی شہر میں موجودگی درست ہے۔ یہ بھارتی وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

Leave a reply