نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا

0
21
نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتیں،قتل سے قبل زیادتی کی گئی تھی،پولیس

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل اسلام آباد کی جیل انتظامیہ نے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پارسل امریکی سفارت خانہ سے اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارسل میں ملزم کی پسندیدہ کتابیں، پرفیومز، کپڑے اور شیمپو پیک تھے جیل انتظامیہ نے پارسل واپس امریکی سفارت خانے کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے امریکی سفارت خانے کو خط بھی تحریر کر دیا جس میں کہا کہ ملزم ہائی پروفائل کیس میں گرفتار اور جیل میں قید ہے،ملزم ظاہرجعفرکے وکیل کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو کسی بھی قسم کا پارسل براہ راست وصول اور ڈیلیور نہیں کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر کو پارسل وزارت داخلہ یا خارجہ کے ذریعے بھجوایا جائے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Leave a reply