ن لیگی ایم این اے روحیل اصغرکے بعد ایک اور اہم ن لیگی رہنما نےلاہوریوں پرسنگین الزام لگا دیا

لاہور:ن لیگی ایم این اے روحیل اصغرکے بعد ایک اور اہم ن لیگی رہنما نےلاہوریوں پرسنگین الزام لگا دیا،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی رشتہ دار معتمد ساتھی روحیل اصغر نے پہلے پنجابیوں پربہت گندا الزام لگایا اوراب شہبازشریف کے قریبی ساتھی نے لاہوریوں پربھی یہی الزام لگا کرلاہوریوں کورسوا کرکے رکھ دیا

ذرائع کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے کہا ہے کہ لاہوریوں کا اپنا کلچر ہے کہ جب تک دوست ایک دوسرے کو گالی نہ دے دیں سکون نہیں ملتا۔

روحیل اصغر نے کہا کہ روحیل اصغر کے بیان کو ٹھیک طرح سے سمجھا نہیں گیا، انہوں نے کہا کہ لاہور ی ایک دوسرے کو جب تک گالی نہ دے دیں انہیں سکون نہیں ملتا۔ انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے دئیے گئے اپنے ایک مختصر انٹرویو میں ممبر قومی اسمبلی اور سینئر لیگی رہنما روحیل اصغر کے بیان کا دفاع کیا اور لاہوریوں کے انداز میں گفتگو کرکے بھی دکھائی۔

Comments are closed.