وزارت ہوابازی کا کمال، مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں جاں بحق کپتانوں کا نام شامل کردیا

0
26

کراچی :وزارت ہوابازی کا کمال، مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں جاں بحق کپتانوں کا نام شامل کردیا،اطلاعات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی پھرتیاں یا پھر نااہلی، وزارت نے مشتبہ پائلیٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کپتان کا نام بھی شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلیٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں دو سو سے زائد پائلیٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔

وزارت ہوابازی کی پھر تیاں یا نااہلی، مشبتہ پائلٹس کی لسٹ میں کئی بڑی غلطیاں کی گئیں، وزارت ہوا بازی کی مرتب کردہ مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں پائلٹس کے پرسنل نمبروں کی عدم موجودگی سمیت ریٹائر ہو جانے وال پائلٹس کے نام اور دیگر کئی غلطیاں بھی موجود ہیں۔

وزارت ہوابازی نے مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارہ حادثے کے جاں بحق کپتان کا نام شامل کرلیا ہے، ایوی ایشن کی فہرست میں نمبر 23 پر کپتان صالح یار جنجوعہ کا نام درج ہے۔

فرسٹ آفیسر احمد منصور حویلیاں میں تباہ اے ٹی آر طیارے میں جاں بحق ہوئے تھے جو احمد منصور جنجوعہ پبلک پرائیوٹ لائسنس (پی پی ایل ) کے حامل کپتان تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ 2016 میں چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں نمبر 97 پر فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا نام لکھا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں ریٹائرڈ پائلٹس کے نام اور دیگر غطلیاں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

Leave a reply