fbpx

صوبائی وزیربلدیات صالح بھوتانی سے وزارت واپس لے لی گئی

کوئٹہ :صوبائی وزیربلدیات صالح بھوتانی سے وزارت واپس لے لی گئی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا گیا

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے اور اب بلدیات کا محکمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پاس رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صالح بھوتانی کے تعلقات کچھ عرصے سے سرد مہری کا شکار تھے۔

سردار محمد صالح بھوتانی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان سے محکمہ بلدیات کا قلمدان لینے سے پہلے مشاورت کی اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.