لاپتہ افراد کےلواحقین نےایک اہم شخصیت کی یقین دہانی کےبعد 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

0
22

کوئٹہ:وزیراعظم کی لاپتہ افراد کیلئے قائم وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد نے 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور شازیہ مری سمیت 8 رکنی کمیٹی نے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ جس میں خصوصی کمیٹی کے فوکل پرسن سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔

کمیٹی نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ان کا مؤقف سنا اور دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا، کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے 21 جولائی سے زرغون روڈ پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم کردیا۔کمیٹی ارکان نے دھرنا ختم کرنے پر شرکاء اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ بن چکا ہے، اسے دو مختلف فورمز پر حل کر رہے ہیں، دکھ کی بات ہے کہ ہماری مائیں بہنیں اپنے پیاروں کیلئے سڑک پر بیٹھی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے دھرنا ختم کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خلوص نیت سے لاپتہ افراد کا مسئلہ کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے کئی اجلاس کرچکے ہیں، لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی، مسئلہ حل کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر تشویش ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دکھ ناقابل بیان ہے، یہ مسئلہ اب حل ہونا چاہئے، لواحقین کو اپنے پیاروں کیلئے سڑکوں پر دیکھ کر دکھ ہوا ہے، کوشش کریں گے لاپتہ افراد کا مسئلہ سنجیدگی سے حل ہو۔

اس سے قبل وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ، سینیٹر کامران مرتضیٰ پر مشتمل وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے لاپتہ افراد نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیف سیکریٹری بلوچستان عزیزی عقیلی نے لاپتہ افراد اور امن وامان کی صورتحال کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply