نئی دہلی:مودی حکومت نے صحافیوں کی جاسوسی کیلیے اسرائیلی سافٹ ویئراستعمال کیا، رپورٹ منظرعام پرآگئی ،اطلاعات کے مطابق 17 میڈیا تنظیموں کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت صحافیوں کی جاسوسی اور موبائل فونز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی ساختہ سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے۔
بھارت کی تفتیشی نیوز ویب سائٹ ’’دی وائر‘‘ کے مطابق مودی سرکار نے صحافیوں، سرکاری اہلکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنان کی جاسوسی کے لیے 37 اسمارٹ فونز کو اسرائیل کے سافٹ ویئر کی مدد سے ہیک کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 17 اسمارٹ فونز کے علاوہ ملک بھر کے 300 موبائل فون نمبروں کی بھی جاسوسی کی گئی۔ یہ حکومتی وزراء ، حزب اختلاف کے سیاستدانوں، صحافیوں، سائنس دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے زیر استعمال تھے۔
نیوز ویب سائٹ ’’دی وائر‘‘ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے ہندوستان ٹائمز، دی ہندو اور انڈین ایکسپریس جیسے بڑے ادارے، دی وائر کے دو بانی ایڈیٹرز اور 40 سے زائد صحافیوں کی جاسوسی کی گئی۔
اسی قسم کے الزامات پر 2019 میں مودی سرکار کو وضاحت کرنا پڑی تھی کہ ان کی حکومت نے جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر مال ویئر استعمال کیا تھا۔ واٹس ایپ نے بھی اسی سال مالویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی این ایس او کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
Extremely concerned on news reports emerging from @guardiannews that Indian Govt used Israeli software to spy on Journalists,political opponents and politicians,unethical policies of #ModiGovt have dangerously polarised India and the region… more details are emerging
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 19, 2021
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری مودی کے اس طرزعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سامنے آنے والی خبروں پر انتہائی تشویش ہےکہ ہندوستانی حکومت نے صحافیوں ، سیاسی مخالفین اور سیاستدانوں کی جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر کا استعمال کیا ،
مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیاں نے ہندوستان اور خطے کو خطرات میں ڈال دیا ہے ،
India identified amongst the "authoritarian" regimes using Israeli NSO's Pegasus spyware for surveillance. Part II shd be out 2day incl how Modi govt spied on its own ministers. NSO apparently gets approval from Israeli govt for sales so linkages clear!https://t.co/EMv5adnUFu
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 19, 2021
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے مودی سرکار کے آزادی اظہار رائے پر قدغن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔شیری مزاری کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے اسرائیلی این ایس او کے پیگاسس سپائی ویئر کو نگرانی کے لئے استعمال کرنے والی "آمرانہ” حکومتوں میں سے ایک ہے
شریں مزاری کہتی ہیں کہ کتنے بڑے افسوس کی بات ہے کہ مودی حکومت نے اپنے ہی وزرا ،صحافیوں اوردیگرطبقات کی اسرائیلی جاسوسی سسٹم کے ذریعے جاسوسی کرکے یہ ثابت کیا کہ شاید مودی کے علاقہ ہرکوئی مجرم ہے ملک دشمن ہے