بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

0
58

نئی دہلی :بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا ،اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے دیہات میں چند دن قبل کتوں نے ایک بندر کے بچے کو مارا تھا جس کے بعد سے بندر اب تک سینکڑوں کتے مار چکے ہیں۔

بھارت کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ہلاک کر دیا ہے۔

سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر مارا جس کے بعد بندر غضب ناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر مار رہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے، یہ سارا منظر دیکھ کرعوام دہشت زدہ ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔

ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ اب تک ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں سکے۔

یہ علاقہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کتوں نے ایک بندر کے بچے کو گھیر کر مار دیا تھا جس کے بعد دونوں جانوروں کے گروہوں میں زبردست جھڑپ جاری ہے۔

Leave a reply