ریاض:سعودی عرب میںچاند نظرنہیں آیا،پاکستان میں روزہ کب ہوگا:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے آج رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔
دوسری جانب قطر میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنئ کیلئے اجلاس جاری ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں روزے کے حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں روزہ 14 اپریل کوہوگا اوراس کا امکان یہی نظرآرہا ہے