ماہِ صفر المظفرکا چاند نظر آگیا :یکم صفر بروز ہفتہ بتاریخ 19 ستمبر کو ہوگی

0
32

کراچی:ماہِ صفر المظفرکا چاند نظر آگیا :یکم صفر بروز ہفتہ بتاریخ 19 ستمبر کو ہوگی ،اطلاعات کے مطابق ماہِ صفر المظفرکا چاند نظر آگیا رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ماہ صفر 1441 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے تمام بڑے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند کے حوالے سے شہادات جمع کی گئیں۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آگیا، یکم صفر بروز ہفتہ بتاریخ 19 ستمبر کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے اسلام آباد، کراچی، بہاولپور سے شہادتیں موصول ہوئی جس کے بعد اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply