چینل بدلنے پر ماں نے بیٹی قتل کردی

0
31

دہلی:چینل بدلنے پر ماں نے کم سن بیٹی قتل کردی،اطلاعات کے مطابق بنگلور میں ایک تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اس کی ماں نے اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب اس نے ٹی وی چینل بدلنے پر ہونے والی لڑائی میں اپنے والد کا ساتھ دیا.

26 سالہ خاتون سدھا نے جن کا دوسرا نام میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا، پولیس کو بتایا کہ ان کو اپنی اکلوتی بیٹی سے اس لیے چڑ ہو گئی تھی کیوں کہ وہ اپنے والد سے زیادہ محبت کرتی تھی اور ہمیشہ اس کا ساتھ دیتی تھی.

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت کے علاقے ملیتھا ہالی سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا روزانہ کی اجرت پر کام کرتا ہے اور ٹی وی پر اپنے اپنے پسند کے پروگرام دیکھنے پر ان کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا دوپہر کے وقت جب خاتون کے شوہر ایرانا کام سے گھر واپس آئے تو ان کی بیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھی.

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانا نےچینل تبدیل کیا تو سدھا بھڑک اٹھیں دونوں نے بحث و تکرار ہوئی اور خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر انہیں ٹی وی ہی دیکھنا ہے تو وہ گھر واپس نہ آیا کریں.

 

اس پر ان کی بیٹی نے مداخلت کی اور اپنے والد کی طرف داری کرتے ہوئے ماں کو خاموش رہنے کا کہا مغربی بنگلور کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنجو ایم پاٹیل نے ”انڈیا ٹوڈے“ کو بتایا کہ اس رات خاتون اپنا ہوش کھو بیٹھی اور بیٹی کا قتل کردیا.

اس رات مبینہ طور پر وہ اپنی بیٹی کو قریبی علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں لے گئی اور وہاں اس کا گلا گھونٹ ڈالا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لوگوں نے بچی کی لاش دیکھی اور والدین کو طلب کیا گیا تاکہ وہ لاش کی شناخت کرسکیں.

جوڑا اپنی اکلوتی اولاد کی لاش دیکھ کر رو پڑا اور تب ہی ماں نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بچی کو مار ڈالا کیونکہ وہ اس سے ناراض تھیں

Leave a reply