علم حاصل کروگود سے گورتک : اورپھربعض ایسا ہی کردکھاتے ہیں:ماں نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

0
22

نئی دہلی :علم حاصل کروگود سے گورتک : اورپھربعض ایسا ہی کردکھاتے ہیں:ماں نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں خاتون نے تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون بے بی گورو نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا تھا جو انہوں نے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔خاتون نے میٹرک میں 64.40 فیصد نمبرز حاصل کیے جب کہ ان کے ساتھ امتحان دینے والے بیٹے نے 73.20 فیصد نمبرز لیے۔

میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں لیکن ان کے شوہر نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دینے پر زور دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک کپڑا بنانے کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں، انہوں نے اور بیٹے نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے میں ان کی بہت مددکی۔

امتحان میں پاس ہونے پر خاتون کے شوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اور بیٹے نے ایک ساتھ پڑھائی کی اور اچھے نمبرز حاصل کیےجس پر مجھے خوشی اور ان پر فخرہے۔

اس سے پہلے بھی بھارت میں ایک اورماں نے ایسے ہی میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کے رہائشی کسان نے اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ گزشتہ برس گاؤں کی پنجائیت سے اجازت لے کر میٹرک امتحانات میں شرکت کی۔

پیر کے روز آنے والے میٹرک نتائج میں پوری فیملی کامیاب قرار پائی جبکہ بیٹے بکاش نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ خاتون تپائی نے پڑھائی چھوڑنے کے 20 برس بعد اڑیسہ کے بورڈ میں پرائیوٹ میٹرک کرنے کے لیے اپنی، شوہر اور کی رجسٹریشن کروائی جبکہ 16 سالہ صاحبزادے نے اسکول میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں نے 8ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی مگر بعد میں کچھ ایسے معاشی مسائل پیدا ہوئے جن کے باعث تعلیم کو جاری رکھنا میرے لیے ناگزیر ہوگیا تھا۔

تپائی کا کہنا تھا کہ 2001 میں شادی کے بعد میرے شوہر نے تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک کرنے پر زور دیا جس کے بعد میں نے سوچا کیوں نا بورڈ میں اپنی رجسٹریشن کرا کے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کروں۔

Leave a reply