کلبھوشن پربھارتی سازشوں کےسدباب اورعالمی عدالت انصاف کےفیصلےکومؤثربنانےکیلئےقومی اسمبلی میں بل منظور

0
20

اسلام آباد:کلبھوشن پربھارتی سازشوں کی روک تھام اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل منظور ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کے لیے ’حقِ نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020‘ منظور کرلیا۔

بھارت کی سازشوں کوکس طرح ناکام کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ بل لائے ہیں، اگر یہ قانون نہیں لاتے تو بھارت سلامتی کونسل میں چلا جاتا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں ہونے والی قانون سازی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم اور کلبھوشن کو این آر او دینے کے بلوں کو زبردستی منظور کرایا گیا۔

Leave a reply