نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام سامنے آگیا

0
24

کوئٹہ :نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اورتحریک انصاف کےصوبائی ارکان اسمبلی میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی،دوسری طرف نئے وزیراعلیٰ کا نام بھی تجویز کر دیاگیا ہے ،

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اورتحریک انصاف کےصوبائی ارکان اسمبلی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اسی سبب وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف شکایت کے انبار لگادیے۔

دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے دوران پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی جام کمال سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرندکی سربراہی میں 6 ارکان نے ملاقات کی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے شکوہ کیا کہ جام کمال بلوچستان میں تحریک انصاف کو خراب کررہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم کوبتایا گیا کہ بلوچستان میں متفقہ وزیراعلیٰ ہونا ضروری اوراس پرکسی کوکوئی اختلاف نہیں ہے ،

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق جام کمال کی جگہ اسپیکر قدوس بزنجو کو دوبارہ وزیر اعلی بنانے کی تجویز دی گئی ہے

Leave a reply