قومی احتساب بیورو کو ہوش آگیا

0
23

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی فروخت کے نام پر مبینہ طور پر اربوں روپے کا فراڈ ہو جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے بھی جعلی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے
باخبر ذرائع کے مطابق نیب پنجاب کی طرف سے کلیکٹر فیروز والا کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب آرڈی ننس 1999ء کی شق 19 کے تحت سابق صدر گرین ویو کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ کے صدر رفاقت علی اور اس کے زیر کفالت کے ناموں پر ممکنہ طور پر خریدی اور فروخت کی جانے والی تمام کمرشل رہائشی اور زرعی زمینوں کا ریکارڈ فوری طور پر فراہم کیا جائے جن میں ان کی ایک بیٹی دو بیٹے میاں عبدالوہاب میاں محمد ارحم اور اہلیہ روبینہ رفاقت شامل ہیں یہ ریکارڈ فوری طور پر طلب کیا گیا ہے رفاقت علی نے فراڈ وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

Leave a reply