fbpx

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ،اہم معاملات پرہوگی بحث

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ،اہم معاملات پرہوگی بحث ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،

اسمبلی سیکرٹریٹ کےمطابق کل کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت اداروں کی ناقص کارکردگی بارے توجہ ولاو نوٹس اورحکومت کی طرف سے الیکشن ترمیمی بل2021 کو منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی،

اس کے علاوہ الیکشن دوسرے ترمیمی بل2021 کو بھی سینٹ سے پاس نہ ہونے کی وجہ سے مشترکہ اجلاس بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی،ادھر ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا،جبکہ گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل ہر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی،

ذرائع کے مطابق پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر قانون دستور پاکستان کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے،ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے