قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا:اہم فیصلے متوقع

0
24

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کل دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی،اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کی 4 روز میں دوسری اجلاس کے ایجنڈے میں ملکی معیشت اور سلامتی کی صورتحال سرفہرست ہے۔

اجلاس میں حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پیر کو قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی۔

عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمےکیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

یاد رہےکہ دو دن قبل بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ،دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہرمیں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پرعملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی، انیٹلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔

Leave a reply