کل ہورہا ہے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

0
30

لاہور:کل ہورہا ہے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنیکا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ 30کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم کے زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے لیے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے،جہاں تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔جنوبی افریقہ میں ٹور مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اگلے روز زمبابوے روانہ ہوگی۔ زمبابوے میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز طے ہے

ادھر پی سی بی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کل سہ پہر 3:15 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صرف رپورٹرز کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہےپریس کانفرنس پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی

Leave a reply