شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جن کا اندازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ دیگر شفاخانوں میں لائے جانے والے مریضوں سے کیا جاتا ہے گورنمنٹ جامع ہائیر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے باہر پھرنے والے آوارہ کتے اب تک کئی افراد کو زخمی کر چکے ہیں مگر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ان کتوں کو تلف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا
محکمہ صحت میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 571 ماہ اکتوبر 447 نومبر 439 اور ماہ دسمبر 444 ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف کی طرف سے ضلع بھر کے تمام بلدیاتی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر دوا کی خریداری کی جائے محکمہ صحت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم میں بلدیاتی اداروں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.