مسلم مخالف شہریت بل،بھارت کےاعلیٰ تعلیمی اداروں کےطلباوطالبات اپنی بقاکےلیےاحتجاج کرتےہوئےنکل پڑے

0
21

نئی دہلی :اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت میں غدر مچا ہوا ہے ، ہر طرف گھیراو جلاو اورتورپھوڑ جاری ہے، بھارتی پولیس اورفوج تعلیمی اداروں کے اندر گھس کرطالبات اورطلباپرتشدد کررہے ہیں ،بھار تی حکومت کےمسلم مخالف شہریت بل اور فوج اورپولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف بھارت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات نے اپنی مادرعلمی سے احتجاجی تحریک کا آ غاز کردیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھار ت کے تمام اعلی تعلیمی اداروں کے طالب علم اورطالبات یونیورسٹیوں،کالجوں اورمدرسوں سے نکل کرسڑکوں پرآچکے ہیں،معتبرذراءع کے حوالے سے یہ معلوم ہواہے کہ دارالعلوم دہلی ،مولانا آزاد میڈیکل کالج، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،علی گڑھ یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ،دارالعلوم ندوة العلما،پٹنا یونیورسٹی کے طالب علموں نے تدریسی سرگرمیاں معطل کرتے ہوءے احتجاج کارستہ اختیار کیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد سے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ،عثمانیہ یونیورسٹی ،مدارس یونیورسٹی،جین یونیورسٹی،پندچیری یونیورسٹی،لوءلہ کالج سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا بھی اس وقت بھارت کی مکاری کے خلاف علم بغاوت لے کرمیدان میں اترپڑے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس کے علاوہ بھی سیکڑوں کی تعدادمیں تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اس وقت اپنی تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کے اپنی بقاکی جنگ لڑنے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج اور پولیس مسلمان طالب علموں کوان کے گھروں سے اٹھا رہی ہے اور نامعلوم مقامات پر لے جاکرتشدد کا نشانہ بنارہی ہے

Leave a reply